کو ٹ ادو:دو منشیات فروشوں کو 20،20 سال قید کی سزا
دونوں ملزموں کو آٹھ ،آٹھ لاکھ جرمانہ ،عدم ادائیگی پر مزید ایک قید بھگتنا ہوگی
کوٹ ادو(ڈسٹرکٹ رپورٹر ،نامہ نگار)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سائرہ نورین نے انسداد منشیات کی خصوصی عدالت میں دو الگ الگ مقدمات کا فیصلہ سناتے ہوئے بدنام زمانہ بین الصوبائی منشیات فروشوں کو بھاری سزائیں سنا دیں۔تفصیل کے مطابق عدالت نے ایف آئی آر نمبر 682/2023 تھانہ دائرہ دین پناہ کے تحت ملزم کوکی خیل، تحصیل جمرود، ضلع خیبر ایجنسی کے رہائشی سعید وزیر کو جرم ثابت ہونے پر 20 سال قید اور 8 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔ جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں ملزم کو مزید ایک سال قید بھگتنا ہو گی۔ عدالت نے دفعہ 382-B کے تحت رعایت بھی دی ہے ۔اسی طرح دوسرے مقدمے میں ملزم کوکی خیل، تحصیل جمرود، ضلع خیبر ایجنسی کے رہائشی صاحب گل کو بھی جرم ثابت ہونے پر 20 سال قید اور 8 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔ جرمانہ عدم ادائیگی کی صورت میں اس کو بھی مزید ایک سال قید کاٹنا ہو گی۔عدالت نے اپنے فیصلے میں سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل مظفر گڑھ کو حکم دیا کہ دونوں سزا یافتہ ملزمان کو فوری طور پر تحویل میں لے کر سزا پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے ۔