بچے سے زیادتی میں ملوث ملزم گرفتار
لودھراں(سٹی رپورٹر)تھانہ سٹی پولیس کی کارروائی، دس سالہ بچے سے زیادتی میں ملوث ملزم شاکر حسین گرفتار۔۔۔
پولیس کے مطابق ملزم شاکر نے بچے کو بہلا پھسلا کر مکان میں لے جاکر زیادتی کی۔پولیس نے بچے کے والد کی تحریری درخواست پر ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے اسے گرفتارکر لیا ہے جبکہ مزید تفتیش کی جا رہی ہے ۔ ڈی پی او کیپٹن(ر) علی بن طارق کا کہنا ہے کہ مظلوم کی دادرسی اور فوری انصاف کو یقینی بنایا جا رہا ہے اور معصوم بچوں کا جنسی استحصال کرنے والے عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں نمٹا جائے گا۔