مریم نوا ز کے اقدامات سے مثبت تبدیلیاں آرہی ہیں :سعد بن خالد
میلسی (نامہ نگار )اسسٹنٹ کمشنر میلسی سعد بن خالد نے کہاکہ ہے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے اقدامات سے مثبت تبدیلیاں دیکھنے میں آ رہی ہیں۔۔
۔انہوں نے مرکزی انجمن تاجران کی تقریب سے خطاب میں مزید کہا کہ نگہبان دسترخوان پروگرام کو بھی عوامی سطح پر بھرپور پذیرائی حاصل ہوئی ۔دوران تقریب صدر مرکزی انجمن تاجران شیخ محمد سلیم اور حاجی محمد آصف اچاریہ کو وزیراعلیٰ کی جانب سے تعریفی شیلڈ اور میڈل سے نوازا گیا۔ تقریب میں صدر پریس کلب سجاد احمد سعیدی، جنرل سیکرٹری ندیم ممتاز ،شیخ محمد نعیم پاشا، راؤ وقار وکی، مقبول ملتانی، مہر اصغر ، یوسف امیر، حافظ ممتاز راں، حاجی عبدالرزاق، جاوید جوئیہ، اسلم یوسفزئی، اللہ داد، محمد شکیل، امجد سنارا، مہر زبیر سمیت دیگر تاجر رہنما بھی شریک تھے ۔