محرم الحرام کیلئے میپکو کے خصوصی انتظامات کا اعلان
امام بارگاہوں کے فیڈرز پر مرمت و بلا تعطل بجلی فراہمی کی یقین دہانی
ملتان (خصوصی رپورٹر)سپرنٹنڈنگ انجینئر آپریشن میپکو ملتان سرکل ساجد حسین گوندل سے عزاداری کونسل اور انجمنِ عزاداران کے عہدیداروں نے ملاقات کی جس میں محرم الحرام کی تیاریوں اور بجلی سے متعلق انتظامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔وفد نے ملاقات کے دوران تاروں کی درستگی، ٹرانسفارمرز کی مرمت و بیلنسنگ، نئے پولز کی تنصیب اور دیگر ضروری اقدامات سے متعلق مسائل پیش کئے ۔ساجد حسین گوندل نے یقین دہانی کرائی کہ محرم الحرام کے دوران اس سال بھی بہترین انتظامات کئے جائیں گے ۔