پیکٹا کا چوتھی جماعت کے لارج سکیل امتحانات کا شیڈول جاری

پیکٹا کا چوتھی جماعت کے لارج سکیل امتحانات کا شیڈول جاری

صوبہ بھر کے منتخب سرکاری و نجی سکولوں میں اسیسمنٹ کا انعقاد ہوگا

ملتان (خصوصی رپورٹر)پیکٹا نے چوتھی جماعت کے بڑے پیمانے پر امتحانات لینے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ اس حوالے سے صوبہ بھر کے منتخب سکولوں میں لارج سکیل اسیسمنٹ کا انعقاد کیا جائے گا۔جاری کردہ شیڈول کے مطابق 11مئی کو ریاضی کا پرچہ، 12 مئی کو اردو، 13 مئی کو انگریزی اور 14 مئی کو اردو و انگریزی کی مشترکہ اسیسمنٹ ہوگی۔ 18 مئی کو سائنس کا امتحان لیا جائے گا۔تمام امتحانات کا دورانیہ ساڑھے تین گھنٹے ہوگا اور یہ صبح کے اوقات میں منعقد کئے جائیں گے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں