بہن کو بلیک میل کرنیوالے پرفائرنگ،شدید زخمی ،ملزم گرفتار

 بہن کو بلیک میل کرنیوالے  پرفائرنگ،شدید زخمی ،ملزم گرفتار

بورے والا (نمائندہ دنیا) احاطہ عدالت میں مسلح نوجوان نے مبینہ طور پر اپنی بہن کو بلیک میل کرنے والے شخص پر فائرنگ کر دی۔۔

 جس کے نتیجے میں ایک شخص شدید زخمی ہو گیا جبکہ پولیس نے ملزم کو موقع پر گرفتار کر لیا۔فائرنگ کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب احاطہ عدالت میں مقدمہ کی سماعت جاری تھی۔ مسلح نوجوان حسنین ساجد سکنہ فتح ٹاؤن نے فائرنگ کر کے محمد طاہر اسلم سکنہ 455 ای بی کو زخمی کر دیا۔زخمی محمد طاہر پر الزام ہے کہ اس نے ملزم کی ہمشیرہ کے ساتھ زیادتی کی اور مبینہ طور پر ویڈیو بنا کر اسے بلیک میل کرتا رہا۔ اس حوالے سے مقدمہ تھانہ ماڈل ٹاؤن میں پہلے سے درج تھا اور متاثرہ لڑکی کے معذور والد کی مدعیت میں کارروائی جاری تھی۔دونوں فریقین عدالت میں پیشی کیلئے موجود تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں