نوسر باز نے بزرگ خاتون سے زیورات ہتھیا لئے
بورے والا (سٹی رپورٹر، نمائندہ دنیا)نوسرباز نے بزرگ خاتون کو بیٹے کے قتل کی جھوٹی اطلاع دے کر زیورات سے محروم کر دیا۔۔۔
تفصیل کے مطابق نواحی گاؤں 519 ای بی کی رہائشی بزرگ خاتون وہاڑی بازار میں سموسہ شاپ کے قریب رکشا سے اتری تو موٹر سائیکل سوار شخص نے اسے روک لیا اور بتایا کہ اس کا بڑا بیٹا قتل ہو گیا ہے اور اس کی لاش مکئی کے کھیت میں پڑی ہے ۔ سن کر خاتون شدید صدمے اور پریشانی میں مبتلا ہو گئی۔ اسی دوران ملزم نے اسے تسلی کے بہانے نشہ آور مواد والا رومال سنگھایا جس سے وہ نیم بیہوش ہوگئی۔بعد ازاں نوسرباز خاتون کو موٹر سائیکل پر بٹھا کر گاؤں کے قریب لے گیا اور اس کے کانوں سے طلائی بالیاں اتار کر فرار ہو گیا۔پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔