بجلی چوری میں ملوث 3میپکو اہلکار برطرف

بجلی چوری میں ملوث  3میپکو اہلکار برطرف

ملتان (خصوصی رپورٹر) میپکوانتظامیہ نے سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی اور بجلی چوری میں ملوث تین ملازمین کو فوری طور پر معطل کر دیا۔

میپکو لودہراں اور احمدپور ایسٹ ڈویژن میں تعینات اہلکاروں کے خلاف محکمانہ ایکشن لیا گیا۔ ایگزیکٹو انجینئر آپریشن میپکو لودہراں ڈویژن قمر زمان نے سیفٹی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سوئی والا سب ڈویژن کے لائن سپرنٹنڈنٹ گریڈ فرسٹ عبدالعزیز اور قائم مقام لائن مین گریڈ سیکنڈ طاہر محمود کو معطل کرکے ڈویژنل آفس لودہراں اٹیچ کر دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں