پنجاب کے ہر سرکاری سکول کو 86 ہزار 500روپے کی رقم جاری

 پنجاب کے ہر سرکاری سکول کو  86 ہزار 500روپے کی رقم جاری

ملتان(خصوصی رپورٹر) ملتان سمیت پنجاب بھر کے تمام سرکاری سکولوں کو فی سکول86 ہزار 500 روپے کی رقم جاری کردی گئی۔۔۔

 ، پنجاب انیشی ایٹو یونٹ کی جاری کردہ رقم کا مقصد سکولوں میں سٹیشنری، کھیلوں کا سامان، مرمتی کام، کمیونٹی سیشنز اور خاص طور پر اساتذہ کے ذریعے (فاؤنڈیشنل لٹریسی اینڈ نیومریسی)مواد کی ترسیل کو یقینی بنانا ہے ۔ اس رقم میں سے 57 ہزار 500 روپے سٹیشنری آئٹمز اور سپورٹس کیلئے مختص کئے گئے ہیں۔، جبکہ 23 ہزار روپے سکول ریڈینس (خوبصورتی، پینٹنگ اور مرمت) پر خرچ کئے جائیں گے ۔ چار کمیونٹی سیشنز کے انعقاد کیلئے 2 ہزار روپے دئیے جا رہے ہیں ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں