محکموں کو مختلف شعبہ میں کارکردگی بہتر کرنیکی ہدایت

محکموں کو مختلف شعبہ میں کارکردگی بہتر کرنیکی ہدایت

اے ڈی سی کا اجلاس، سہولوں کی فراہمی اور محکمانہ اہداف پر پیش رفت کا جائزہ

کوٹ ادو(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو محمد اسد علی کی زیر صدارت وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن اور کلیدی کارکردگی اشاریوں کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں اسسٹنٹ کمشنر چوک سرورشہید ملک محمد اقبال لانگ سمیت مختلف محکموں کے افسروں نے شرکت کی جبکہ مختلف شعبہ جات کی کارکردگی کا، جاری ترقیاتی و انتظامی اقدامات، عوامی سہولتوں کی فراہمی اور محکمانہ اہداف پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ متعلقہ افسروں نے اپنی اپنی کارکردگی رپورٹس پیش کرتے ہوئے کلیدی کارکردگی اشاریوں کے تحت حاصل کئے گئے اہداف سے آگاہ کیا۔ اے ڈی سی نے ہدایت کی کہ تمام محکمے مقررہ اہداف کے حصول کو ہر صورت یقینی بنائیں اور عوامی خدمت کی فراہمی میں مزید بہتری لائی جائے ۔ انہوں نے کہا شفافیت، بروقت اقدامات اور مؤثر نگرانی کے ذریعے حکومتی پالیسیوں پر مکمل عملدرآمد ممکن بنایا جا سکتا ہے ۔ اجلاس کے اختتام پر آئندہ کے لائحہ عمل اور سرکاری کارکردگی کو مزید مؤثر بنانے کیلئے مختلف تجاویز پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں