جعلی چیک اور ادھار رقم واپس نہ کرنے پر مقدمات درج
کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار) مختلف شہریوں نے پولیس کو دی گئی درخواستوں میں بتایا کہ کاروباری لین دین کے دوران ادھار رقم لے۔۔
کر جعلی چیک دیے گئے اور مقررہ وقت پر رقم واپس نہیں کی گئی۔ چیک ڈس آنر ہونے پر رقم طلب کرنے پر مبینہ طور پر دھمکیاں بھی دی گئیں۔کوٹ ادو پولیس نے متاثرہ شہریوں کی رپورٹ پر الگ الگ مقدمات درج کر لیے ہیں۔