گاڑیوں کے لین دین میں رقم نہ دینے پر مقدمہ درج

 گاڑیوں کے لین دین میں  رقم نہ دینے پر مقدمہ درج

کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار)کوٹ ادو تونسہ موڑ کے رہائشی ارسلان مخدوم نے پولیس کو بتایا کہ اس نے گاڑیوں کی خرید و فروخت کے۔۔۔

 دوران دو گاڑیوں کا سودا طے کیا، جس میں 12 لاکھ 5 ہزار روپے بقایا ادا نہیں کیے گئے ۔ رقم طلب کرنے پر مبینہ طور پر دھمکیاں دی گئیں۔ کوٹ ادو سٹی اور صدر پولیس نے درخواست پر مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں