شہد کی مکھیاں ماحولیاتی استحکام کی ضامن،ڈاکٹر عبدالقیوم

شہد کی مکھیاں ماحولیاتی استحکام کی ضامن،ڈاکٹر عبدالقیوم

پولینیٹرز کے بغیر غذائی تحفظ ممکن نہیں ، ڈاکٹر عامر رسول ودیگر کا خطاب

ملتان(خصوصی رپورٹر)زرعی یونیورسٹی میں مفید مکھیوں کے عالمی دن کے موقع پر شعبہ اینٹومالوجی اور سی اے بی آئی کے اشتراک سے چھٹی بین الاقوامی کانفرنس برائے بی پولینیشن اینڈ کنزرویشن منعقد ہوئی، جس میں ملکی و غیر ملکی ماہرین، اساتذہ، محققین اور طلبہ نے شرکت کی۔کانفرنس کا مقصد مفید مکھیوں کے حیاتیاتی تنوع، پائیدار زراعت اور عالمی غذائی تحفظ میں کردار کو اجاگر کرنا تھا۔ ڈاکٹر مرزا عبد القیوم نے کہا کہ شہد کی مکھیاں اور دیگر پولینیٹرز زرعی پیداوار اور ماحولیاتی نظام کے استحکام میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں، جبکہ ان کے تحفظ کے بغیر غذائی تحفظ ممکن نہیں۔ڈاکٹر عامر رسول نے کسانوں میں محفوظ زرعی ادویات کے استعمال سے متعلق آگاہی بڑھانے پر زور دیا تاکہ مفید حشرات کو تحفظ فراہم کیا جا سکے ۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے کہا کہ شہد کی مکھیوں کا تحفظ زرعی پیداوار، ماحول اور معیشت کیلئے انتہائی اہم ہے ۔ انہوں نے ہدایت کی کہ کانفرنس کی سفارشات کو تحقیقی منصوبوں کا حصہ بنایا جائے ۔کانفرنس میں امریکا ، آسٹریلیا، جرمنی، برازیل، ترکیہ اور فلپائن سے تعلق رکھنے والے سائنسدانوں نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر پوسٹر، کوئز اور فوٹوگرافی مقابلے بھی منعقد ہوئے جبکہ مفید مکھیوں سے تیار کردہ تخلیقی ریزن کی چینز نمائش کیلئے پیش کی گئیں۔

 

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں