اڑھائی کلوچرس برآمد،دو ملزم گرفتار
گگومنڈی (نامہ نگار)پولیس نے 2منشیات فروش گرفتار کرکے 2 کلو 60 گرام چرس برآمد کر لی۔۔۔۔
پولیس نے جناز گاہ شیخ فاضل روڈ کے قریب سے غلام مرتضیٰ عرف بھولی سکنہ 187 ای بی کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 660 گرام چرس اور نقد رقم برآمد کی گئی۔ جملیرا روڈ پر ملک بلال سکنہ 187 ای بی کو گرفتار کرکے 1کلو 400 گرام چرس برآمد کر لی گئی۔ پولیس کے مطابق دونوں ملزمان عرصہ دراز سے منشیات فروشی کے دھندے میں ملوث تھے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔ پولیس نے عزم ظاہر کیا ہے کہ منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں بلاامتیاز جاری رکھی جائیں گی۔