سجاد بخاری کا بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان

سجاد بخاری کا بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان

حکومت مہنگائی پر قابو پانے کیلئے فوری اقدامات کرے ، سابق صوبائی وزیر

 وہاڑی(خبرنگار،نمائندہ خصوصی)سابق صوبائی وزیر و سابق تحصیل ناظم سید سجاد حسین بخاری نے کہا ہے کہ اگر بلدیاتی انتخابات منعقد ہوئے تو ان کا گروپ بھرپور انداز میں انتخابات میں حصہ لے گا کیونکہ بلدیاتی نظام ہی وہ نظام ہے جس کے ذریعے غریب عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہوتے ہیں اور مقامی سطح پر ترقیاتی منصوبوں کو عملی شکل دی جاتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کو چاہیے کہ مہنگائی پر قابو پانے کیلئے فوری اور مؤثر اقدامات کرے اور غریب عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے ۔ اشرافیہ کو دی جانے والی مراعات کم کرکے وسائل عام آدمی کی فلاح و بہبود پر خرچ کیے جائیں۔

 تاکہ عوام کو حقیقی فائدہ پہنچ سکے ۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی معیشت کا دارومدار زراعت پر ہے ، لیکن کسان شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق چیئرمین ٹاؤن کمیٹی کرم پور راؤ ذوالفقار علی معصومی کی عیادت کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں