حادثات کی شرح کم کرنے کیلئے میپکو اہلکاروں کو حفاظتی آلات فراہم

حادثات کی شرح کم کرنے کیلئے میپکو اہلکاروں کو حفاظتی آلات فراہم

ملتان (خصوصی رپورٹر) چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر گل محمد زاہد نے لائن سٹاف کی قیمتی جانوں کے تحفظ اور حادثات کی شرح کو کم سے کم سطح پر لانے کے لئے۔۔۔

 تمام آپریشن سرکلوں اور کنسٹرکشن ونگ کو جدید حفاظتی آلات، ٹولز اینڈ پلانٹس (ٹی اینڈ پی) اور پی پی ای کی فوری فراہمی کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔احکامات کی روشنی میں شعبہ میٹریل مینجمنٹ نے مختلف آپریشن سرکلوں کے لیے حفاظتی سامان اور ضروری میٹریل جاری کر دیا ہے۔ تمام سپرنٹنڈنگ انجینئرز اور پراجیکٹ ڈائریکٹرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ متعلقہ سٹورز سے سامان وصول کرکے فوری طور پر ڈویژنوں اور سب ڈویژنوں تک پہنچائیں اور اس کے استعمال کو یقینی بنائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں