آوارہ اور خارش زدہ کتوں کی بھرمار، شہری پریشان

آوارہ اور خارش زدہ کتوں  کی بھرمار، شہری پریشان

خانیوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)خانیوال شہر اور گردونواح میں آوارہ، خونخوار اور خارش زدہ کتوں کی بڑھتی ہوئی تعداد نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مختلف علاقوں میں درجنوں کی تعداد میں موجود آوارہ کتوں کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ، جبکہ گوشت مارکیٹ میں خارش زدہ کتوں کی موجودگی سے قصابوں کی دکانوں پر گاہکوں کی آمد بھی متاثر ہونے لگی ہے ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ آوارہ کتوں کے خطرے کے باعث بچے، خواتین اور بزرگ زیادہ متاثر ہو رہے ہیں۔ اور روزمرہ معمولات بھی متاثر ہو رہے ہیں۔ گوشت مارکیٹ میں صورتحال مزید تشویشناک ہے جہاں صفائی کے فقدان اور کتوں کی موجودگی کے باعث شہری گوشت خریدنے سے گریز کر رہے ہیں۔اہل علاقہ نے ڈپٹی کمشنر خانیوال سے مطالبہ کیا ہے کہ آوارہ کتوں کے خاتمے کیلئے فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں تاکہ شہری سکون کا سانس لے سکیں اور گوشت مارکیٹ کو صاف اور جراثیم سے پاک بنایا جا سکے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں