جوڈیشل کمپلیکس کے ترقیاتی کام بروقت مکمل کرنیکی ہدایت

جوڈیشل کمپلیکس کے ترقیاتی  کام بروقت مکمل کرنیکی ہدایت

مظفرگڑھ (سٹی رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکے ویژن کے مطابق ڈپٹی کمشنر عثمان طاہر جپہ نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس و ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ انعم حفیظ کے ہمراہ جوڈیشل کمپلیکس مظفرگڑھ کا دورہ کیا اور وہاں جاری ترقیاتی و بیوٹیفکیشن کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔

متعلقہ افسران نے منصوبے کی پیش رفت، جاری تعمیراتی سرگرمیوں اور مختلف مراحل کے بارے میں بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر اور انعم حفیظ نے جوڈیشل کمپلیکس میں جاری تعمیراتی کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے معیار، رفتار اور دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر متعلقہ افسران کو ہدایت کی گئی کہ تمام ترقیاتی سرگرمیاں مقررہ مدت میں مکمل کی جائیں اور تعمیراتی معیار پر خصوصی توجہ دی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں