نماز اور درود پاک روحانی سکون کا بہترین ذریعہ

نماز اور درود پاک روحانی  سکون کا بہترین ذریعہ

مونڈکا (نامہ نگار)سندیلہ شریف کی معروف روحانی شخصیت پیر محمد اکرم شاہجمالی کے فرزند پیر محمد نورالدین شاہجمالی نے کہا ہے کہ روح کی طمانیت اور قلبی سکون کے لیے نماز، ذکر الٰہی اور حضور اکرم ﷺ پر کثرت سے درود پاک پڑھنا انتہائی ضروری ہے۔

 نماز اور درود پاک کی برکت سے انسان کو صبر و رضا کی ایسی دولت نصیب ہوتی ہے جس سے مشکلات اور آزمائشیں اللہ تعالیٰ کے فضل سے آسانیوں میں تبدیل ہو جاتی ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے عوامی ایم پی اے حلقہ پی پی 271 اور تحریک انصاف کے راہنما میاں عمران دھنوتر سے ان کے دفتر میں ملاقات کے دوران کیا۔ اس موقع پر انہوں نے میاں عمران دھنوتر کے لیے خصوصی دعا بھی کی۔پیر محمد نورالدین شاہجمالی نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے نماز، درود پاک، تلاوتِ قرآن پاک اور دیگر مسنون دعاؤں کے فضائل بیان کیے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں پریشانی، بے صبری یا مایوسی کا شکار ہونے کے بجائے صبر و استقامت کا دامن تھام کر اپنے رب کی طرف رجوع کرنا چاہیے ، کیونکہ حقیقی اقتدار اور اختیار صرف اللہ تعالیٰ کے پاس ہے ۔انہوں نے کہا کہ دنیاوی اقتدار، مال و دولت اور جاہ و جلال عارضی چیزیں ہیں، جبکہ ہر انسان کو ایک دن اللہ تعالیٰ کے حضور اپنے اعمال کا حساب دینا ہے ۔ انہوں نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ دینی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے اپنی زندگیوں کو بہتر بنائیں اور ہر حال میں اللہ تعالیٰ پر بھروسہ رکھیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں