کالا یرقاان سے مزید دو افراد چل بسے
رحیم یارخان(ڈسٹرکٹ رپورٹر)رحیم یارخان اوراس کے نواحی علاقوں میں کالایرقان کے باعث اموات کاسلسلہ جاری’ خاتون سمیت مزیددوافراد ہسپتال میں دم توڑگئے۔
تفصیل کے مطابق گزشتہ روزلیاقت پورکی رہائشی55سالہ نسیم بی بی اوراباڑوسندھ کے رہائشی50سالہ عبداللطیف کوکالایرقان میں مبتلاہونے پرورثاء نے انتہائی تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا جہاں یہ دونوں متاثرہ طبی امداد کے باوجودجانبرنہ ہوپائے اوردم توڑگئے ۔