ڈاکٹر آصف یاسین یو ٹی ایف کے صدر منتخب

ڈاکٹر آصف یاسین یو ٹی  ایف کے صدر منتخب

ملتان (خصوصی رپورٹر)بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے شعبہ کامرس کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر آصف یاسین کو یونیورسٹی ٹیچرز فورم (یو ٹی ایف) کا نیا صدر منتخب کر لیا گیا۔۔۔

 جبکہ ڈاکٹر عامر اسماعیل نے جنرل سیکرٹری کا عہدہ سنبھال لیا ہے ۔اس کا اعلان مقامی ہوٹل میں منعقدہ ایک پروقار تقریب کے دوران کیا گیا، جہاں سابق صدر یو ٹی ایف پروفیسر ڈاکٹر عبدالقدوس صہیب کے اعزاز میں الوداعی عشائیہ بھی دیا گیا۔ تقریب میں اساتذہ نے ڈاکٹر عبدالقدوس صہیب کے ساتھ گزرے تعلیمی اور تنظیمی سفر کی یادیں تازہ کیں۔ اور یونیورسٹی و تدریسی برادری کے لئے ان کی گراں قدر خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...