ایس ڈی اومیپکوصادق آباد بروقت شکایات نہ نمٹانے پرمعطل

 ایس ڈی اومیپکوصادق آباد  بروقت شکایات نہ نمٹانے پرمعطل

ملتان(خصوصی رپورٹر)سپرنٹنڈنگ انجینئر آپریشنز میپکو سرکل رحیم یار خان عبدالحفیظ بھٹی نے صارفین کی شکایات کے بروقت ازالے میں ناقص کارکردگی پر سخت کارروائی کرتے ہوئے ایس ڈی اومیپکو سٹی سب ڈویژن صادق آباد عاصم اقبال کو معطل کر دیا ۔

جاری کردہ آفس آرڈر کے مطابق ایس ڈی او کی جانب سے مئی میں سی سی ایم ایس شکایات کے ازالے میں نیپرا کے مقررہ معیار پر پورا نہ اترنے پر یہ کارروائی کی گئی۔ یکم سے 31مئی 2026 تک سٹی سب ڈویژن صادق آباد کومیں 1093 شکایات موصول ہوئیں۔ ،955 مقررہ وقت کے اندر حل جبکہ 138 تاخیر سے نمٹائی گئیں۔ بروقت شکایات ازالے کی شرح87.37 فیصدرہی جو مطلوبہ معیار سے کم پائی گئی۔ سپرنٹنڈنگ انجینئرکاکہناہے کہ ناقص کارکردگی پرافسروں و اہلکاروں کیخلاف کارروائی جاری رہے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں