اولیا ء کے مزارات رشد و ہدایت کا مرکز :قاری ناصرنقشبندی
علماو مشائخ کو متحد ہو کرپاکستان میں اسلام دشمن قوتوں کا مقابلہ کرنا چاہیے
ملتان (کرائم رپورٹر )سجادہ نشین خانقاہ حامدیہ و مہتمم جامعہ اسلامیہ خیرالمعاد قاری ناصر میاں خان نقشبندی مجددی نے کہا ہے کہ اولیا ئکے مزارات رشد و ہدایت کا مرکز ہیں۔ حضرت صاحبزادہ قاری بہائوالدین میاں نقشبندی مجددیؒ نے ساری عمر قران و سنت کی دعوت کو عام کیا، پاک و ہند میں دینی مدارس اور مساجد کی ترویج و قیام کیلئے اپنے آپ کو وقف کر دیااس پر فتن دور میں اولیا کی تعلیمات کی روشنی میں دہشتگردی کو ختم کیا جا سکتا ہے جس کیلئے علماو مشائخ کو متحد ہو کر پاکستان میں اسلام دشمن قوتوں کا مقابلہ کرنا چاہیے ۔ جامعہ اسلامیہ خیر المعاد قلعہ کہنہ قاسم باغ قاری بہائوالدین نقشبندیؒ کی عظیم یادگار ہے جس میں پاکستان بھر سے طلبہ تعلیم حاصل کر کے ملک اور بیرون ملک دعوت و تبلیغ کا فریضہ انجام دے رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ اسلامیہ خیرالمعاد میں ماہانہ ختم خواجگان ودرس قرآن اور قاری بہائوالدین ؒکی یاد میں تقریب سے خطاب میں کیا ۔علامہ مفتی منیر باروی نے بھی خطاب کیا ۔مفتی زاہد عباس نقشبندی ،قاری نذیر ، مفتی سردار احمد سہروردی، صوفی سجاد حامدی ، ثمر حامدی، شکیل حامدی ،فدا حامدی، الیاس حامدی، مفتی حنیف قادری، حماد محبوب، مولانا سجاد حامدی، قاری رشید حامدی، قاری عثمان حامدی، فیصل وارثی، ایوب حامدی، مقبول الٰہی ،حافظ ظفر قریشی سمیت مریدین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔