موٹرسائیکل حادثہ، نوجوان گر کر جاں بحق
جلال پور پیر والا (نامہ نگار)لودھراں روڈ پر وہاڑی والی پل کے قریب جمپ نظر نہ آنے کے باعث موٹرسائیکل سوار نوجوان گر کر جاں بحق ہو گیا۔۔۔۔
تفصیل کے مطابق جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت ابرار علی کے نام سے ہوئی ہے جس کا تعلق لودھراں سے بتایا جاتا ہے ۔حادثے کے بعد ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کرلاش تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دی۔