چار دیواری تقدس کی پامالی کیخلاف درخواست بے بنیاد قرار

چار دیواری تقدس کی پامالی  کیخلاف درخواست بے بنیاد قرار

چھب کلاں (نامہ نگار)چک نمبر 89/15L کی رہائشی خاتون کی جانب سے محلے داروں کے خلاف تھانہ چھب کلاں میں دی گئی لڑائی جھگڑے اور۔۔۔

 چادر و چار دیواری کے تقدس کی پامالی کی درخواست تحقیقات کے بعد سراسر جھوٹی، بے بنیاد اور حقائق کے برعکس قرار دی گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق جنت بی بی زوجہ محمد شریف نے تھانہ چھب کلاں میں درخواست دائر کی تھی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ محلے کے رہائشی افراد محمد اظہر، محمد منور اور محمد خالد نے مبینہ طور پر ان کے گھر میں گھس کر توڑ پھوڑ کی، گالم گلوچ کیا اور خواتین کے ساتھ بدتمیزی کی۔تاہم مقامی ذرائع اور موقع پر موجود گواہان کے مطابق وقوعہ کی بیان کردہ تفصیل حقیقت سے مطابقت نہیں رکھتی۔ ذرائع کے مطابق اصل تنازع اراضی کی حد بندی اور ملکیت کا ہے ، جس پر فریقین کے درمیان اختلافات پائے جا رہے ہیں۔اہالیانِ علاقہ کا کہنا ہے کہ مذکورہ افراد شریف النفس شہری ہیں اور ان پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں۔ ان کے مطابق درخواست گزار فریق مبینہ طور پر غیر قانونی طور پر جگہ پر قبضہ چاہتا تھا اور جب دوسرے فریق نے قانونی مؤقف اختیار کیا تو انہیں دباؤ میں لانے کے لیے یہ الزام تراشی کی گئی۔دوسری جانب الزام علیہان نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ واقعہ جھوٹا ہے اور انہوں نے ایس ایچ او تھانہ چھب کلاں کو جھوٹی 15 کال کرنے کے خلاف قانونی کارروائی کے لیے درخواست دے دی ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں