تھیلیسیمیا مریض کے لیے 50 لاکھ روپے امداد منظور
ماہڑہ (نامہ نگار) عوامی ایم پی اے و چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی برائے سکل ڈویلپمنٹ اینڈ انٹرپرینیورشپ رانا عبد المنان ساجد نے عوامی خدمت کی ایک اور ۔۔۔
مثال قائم کر دی ہے ۔تفصیلات کے مطابق موضع گھیل پور کے رہائشی محمد روشن کلو، جو خون کی کمی اور تھیلیسیمیا جیسے موذی مرض میں مبتلا ہیں، کے علاج کے لیے ملک ندیم جکھڑ کی درخواست پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے بون میرو ٹرانسپلانٹ کے لیے 50 لاکھ روپے کی مالی امداد منظور کروا دی گئی۔اس اہم فیصلے پر محمد روشن کلو کے اہلِ خانہ اور اہلِ علاقہ نے رانا عبد المنان ساجد کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ اور کہا کہ وہ ہمیشہ عوامی مسائل کے حل اور ضرورت مند افراد کی مدد کے لیے عملی کردار ادا کرتے ہیں۔ اہلِ علاقہ کے مطابق اس اقدام سے ایک مستحق مریض کو نئی زندگی کی امید ملی ہے ۔علاقہ مکینوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا بھی خصوصی شکریہ ادا کیا جنہوں نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر بروقت مالی امداد کی منظوری دے کر ایک مستحق خاندان کی مشکلات کم کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔