محمودکوٹ کے وفد کی آیت اللہ ساجد نقوی سے ملاقات

محمودکوٹ کے وفد کی آیت اللہ ساجد نقوی سے ملاقات

زوجہ کے انتقال پر تعزیت و اظہارِ ہمدردی،فاتحہ خوانی، بلندی درجات کیلئے دعا

قصبہ گجرات (نامہ نگار)قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی سے محمودکوٹ کے تمام مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے امن دوست گروپ کے سیاسی، سماجی رہنماؤں، تاجروں اور صحافیوں پر مشتمل ایک نمائندہ وفد نے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران وفد نے قائد ملت جعفریہ کی زوجہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا، فاتحہ خوانی کی اور مرحومہ کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔ وفد نے اس موقع پر اظہارِ ہمدردی بھی کیا۔وفد میں رانا امجد محمود حماد ایڈووکیٹ (سابق چیئرمین یونین کونسل و سابق ممبر ضلع کونسل مظفرگڑھ)، حاجی ملک حق نواز ہانس (صدر پریس کلب محمودکوٹ)، میاں زاہد عباس ناصر پنوار (صدر انجمن تاجران محمودکوٹ)، رانا دلشاد احمد (نائب صدر انجمن تاجران محمودکوٹ)، مخدوم سید خضر عباس گیلانی ایڈووکیٹ (صوبائی نائب صدر شیعہ علماء کونسل جنوبی پنجاب و چیف ایگزیکٹو امن لاء چیمبرز) اور سید سکندر عباس گیلانی ایڈووکیٹ (لیگل ایڈوائزر ٹو قائد محترم) شامل تھے ۔اس موقع پر وفد نے قائد ملت جعفریہ کی جانب سے محمودکوٹ کے دوروں کے دوران امن دوست گروپ کی سرپرستی اور حوصلہ افزائی پر شکریہ ادا کیا۔ اور انہیں محمودکوٹ تشریف لانے کی دعوت دی۔آیت اللہ سید ساجد علی نقوی نے اس موقع پر اتحادِ امت، بین المسالک ہم آہنگی، قومی یکجہتی اور باہمی احترام کے فروغ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ معاشرے میں امن، رواداری اور بھائی چارے کے فروغ کے لیے سب کو مشترکہ کردار ادا کرنا ہوگا۔ وفد نے ان کی رہنمائی کو سراہتے ہوئے امن و اتحاد کے فروغ کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں