طالب علم پر تشدد، اراضی تنازع پر حملہ، دو افراد زخمی

طالب علم پر تشدد، اراضی  تنازع پر حملہ، دو افراد زخمی

کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)طالب علم پر تشدد اور اراضی تنازع پر حملے کے دو مختلف واقعات میں دو افراد زخمی ،مقدمات درج۔ تھانہ صدر چوک سرور شہید کے علاقہ چک نمبر 550 ٹی ڈی اے میں اقبال احمد کی مدعیت میں درج ایف آئی آر کے مطابق نامزد ملزم ایاز ملانہ سے مبینہ طور پر اجازت کے بغیر صلح کرنے کے رنج پر اس کے ساتھی ساجد عمران، سجاد اور عمر عرف سانول نے مدعی کے بیٹے کو روک لیا۔۔۔

 متاثرہ نوجوان جو بی ایس انگلش کا طالبعلم ہے ۔، پیپر دے کر گھر واپس جا رہا تھا کہ جھنگی موڑ کے قریب اسے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔تھانہ محمودکوٹ کے علاقہ گرمانی غربی میں محمد ارشد کی مدعیت میں درج ایف آئی آر کے مطابق اسلم چھجڑا اور اکرم چھجڑا نے رقبہ پر پانی لگانے اور قبضہ کے تنازع پر مزاحمت کرنے پر مدعی پر حملہ کر دیا اور مبینہ طور پر کلہاڑی کے وار سے اسے زخمی کر دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں