کوٹ ادو : محرم الحرام کی آمد ، فلیگ مارچ، سکیورٹی کا جائزہ

کوٹ ادو : محرم الحرام کی آمد ، فلیگ مارچ، سکیورٹی کا جائزہ

فلیگ مارچ کا مقصد شہریوں میں احساس تحفظ پیدا کرنا ہے :ڈپٹی کمشنر بلال سلیم

کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار ) محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام کے لیے کوٹ ادو میں فلیگ مارچ کا انعقاد کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو بلال سلیم کی زیر نگرانی ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے سٹی کوٹ ادو میں مشترکہ فلیگ مارچ کیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منصور قمر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو میڈم قدسیہ ناز، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد اسد علی، اسسٹنٹ کمشنر چوک سرور شہید ملک محمد اقبال لانگ، اسسٹنٹ کمشنر کوٹ ادو فرخ محمود، ڈی ایس پی کوٹ ادو وسیم لغاری، پی اے ٹو ڈپٹی کمشنر میثم رضا سمیت دیگر افسران اور اہلکاروں نے شرکت کی۔ فلیگ مارچ کا مقصد شہریوں میں احساس تحفظ پیدا کرنا، قانون کی عملداری کو یقینی بنانا اور امن و بھائی چارے کے فروغ کا پیغام دینا تھا۔ ڈپٹی کمشنر بلال سلیم نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں اور ضلعی انتظامیہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے ۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کریں تاکہ پرامن ماحول برقرار رکھا جا سکے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں