محرم انتظامات کا جائزہ، لائسنس داران کی تعاون کی یقین دہانی

محرم انتظامات کا جائزہ، لائسنس داران کی تعاون کی یقین دہانی

مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں ،ڈی سی کی متعلقہ محکموں کو ہدایت

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) عاشورہ محرم الحرام کے موقع پر مثالی انتظامات کیلئے ڈپٹی کمشنر ملیحہ رشید نے لائسنس دارانِ مجالس و جلوس کے اہم اجلاس کی صدارت کی جس میں محرم الحرام کے انتظامات، سکیورٹی اور شہری سہولیات سے متعلق امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں لائسنس داران نے ضابطئہ اخلاق پر مکمل عملدرآمد اور انتظامیہ و پولیس کے ساتھ بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی جبکہ جلوسوں اور مجالس کے روٹس سے متعلق مسائل اور تجاویز بھی پیش کیں۔ ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ نشاندہی کردہ مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں اور تمام ضروری سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے ۔ ملیحہ رشید نے کہا کہ پرامن محرم الحرام کے انعقاد کے لیے ضلعی انتظامیہ، علماء کرام، لائسنس داران اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں