میپکو صارفین کیلئے بلوں کی ادائیگی کی تاریخ میں توسیع

میپکو صارفین کیلئے بلوں کی  ادائیگی کی تاریخ میں توسیع

ملتان (خصوصی رپورٹر)ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو) کے کمرشل ڈائریکٹوریٹ نے جون 2026 کے بیچ نمبر 28 کے صارفین کے بجلی بلوں کی مقررہ تاریخِ ادائیگی میں توسیع کر دی ہے ۔

ڈائریکٹر کمرشل میپکو اسد حماد کی جانب سے جاری کردہ ترمیمی مراسلے کے مطابق بیچ نمبر 28 کے بجلی بلوں کی سابقہ آخری تاریخ 19 جون 2026 مقرر تھی، جسے اب بڑھا کر 22 جون 2026 کر دیا گیا ہے ۔ نئی تاریخ کے مطابق صارفین مقررہ مدت تک لیٹ پے منٹ (LPS) سرچارج کے بغیر اپنے بجلی بل جمع کرا سکیں گے ۔میپکو انتظامیہ کی ہدایت پر تمام متعلقہ بلز کو نئی تاریخ کے ساتھ کمپنی کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دیا گیا ہے تاکہ صارفین کو بروقت سہولت فراہم کی جا سکے ۔ حکام کے مطابق یہ اقدام صارفین کی سہولت اور بلنگ نظام کو بہتر بنانے کے لیے کیا گیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں