گندم پیداواری مقابلہ جیتنے والے کسانوں میں چیک تقسیم
ڈی جی زراعت کا مختلف علاقوں کا دورہ ،سفارشات پر عملدرآمد کی ہدایت
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) ڈائریکٹر جنرل زراعت (توسیع) پنجاب عبدالحمید نے ڈائریکٹر زراعت (توسیع) ہیڈ کوارٹر لاہور ڈاکٹر محمد اقبال خان نیازی اور ڈائریکٹر زراعت (توسیع) ملتان ڈویژن شہزاد صابر کے ہمراہ ضلع خانیوال کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ چک نمبر 161/10 آر میں زمیندار چوہدری محمد انور کے ڈیرہ پر کپاس کے کاشتکاروں کے بڑے اجتماع سے خطاب کیا ۔ اس موقع پر ترقی پسند کاشتکاروں سے کپاس کی موجودہ صورتحال، فصل کے تحفظ اور پیداواری صلاحیت میں اضافے کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ کاشتکاروں کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے بروقت زرعی سفارشات پر عملدرآمد کی ہدایت کی گئی۔ بعدازاں گندم پیداواری مقابلے میں کامیاب کسانوں میں انعامی چیکس تقسیم کیے گئے ۔