محرم میں سکیورٹی کیلئے خانیوال پولیس کا فلیگ مارچ

محرم میں سکیورٹی کیلئے خانیوال پولیس کا فلیگ مارچ

قانون کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی : ڈی پی او

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار ) خانیوال میں محرم الحرام کے پرامن انعقاد اور فول پروف سکیورٹی انتظامات کے سلسلے میں خانیوال پولیس نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد عابد کی قیادت میں بھرپور فلیگ مارچ کا انعقاد کیا۔ فلیگ مارچ میں ضلعی پولیس، ایلیٹ فورس اور ٹریفک پولیس کی گاڑیوں نے حصہ لیا۔ فلیگ مارچ ڈی پی او آفس سے شروع ہو کر مختلف شاہراہوں سے گزرتا ہوا کوٹھی شفاعت خان ڈاہا لاہور موڑ پر اختتام پذیر ہوا۔ اس موقع پر ڈی پی او محمد عابد نے کہا کہ فلیگ مارچ کا مقصد محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام کو یقینی بنانا، شہریوں میں احساسِ تحفظ پیدا کرنا اور شرپسند عناصر کو واضح پیغام دینا ہے کہ قانون کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ خانیوال پولیس پرامن محرم الحرام کے انعقاد کے لیے مکمل طور پر چوکس اور الرٹ ہے ۔ ضلع بھر میں سکیورٹی پلان پر ہر صورت عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا جبکہ جلوسوں اور مجالس کی فول پروف سکیورٹی کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں