پی پی 272 انتخابی عذرداری ناقابل سماعت قرار دیکر خارج

پی پی 272 انتخابی عذرداری ناقابل سماعت قرار دیکر خارج

الیکشن ٹربیونل بہاولپور نے مخدوم باسط سلطان کی درخواست مسترد کر دی

مظفرگڑھ (سٹی رپورٹر)الیکشن ٹربیونل بہاولپور نے مظفرگڑھ کے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 272 کے الیکشن کے خلاف دائر انتخابی عذرداری کو ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کر دیا ہے ۔تفصیل کے مطابق فروری 2024 کے انتخابات میں اس حلقے سے شکست کھانے والے امیدوار مخدوم سید باسط سلطان بخاری نے دھاندلی کے الزامات عائد کرتے ہوئے الیکشن ٹربیونل بہاولپور میں انتخابی عذرداری دائر کی تھی۔فیصلہ الیکشن ٹربیونل بہاولپور کے جسٹس (ر) ظفر اقبال چودھری نے تحریر کیا۔

فیصلے میں کہا گیا کہ درخواست گزار نے انتخابی عمل میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تفصیلات، متعلقہ پولنگ اسٹیشنز یا مبینہ غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث افراد کی نشاندہی نہیں کی۔فیصلے کے مطابق پٹیشن کے ساتھ جمع کرائے گئے دو گواہوں کے حلف نامے بھی قانونی تقاضوں کے مطابق تصدیق شدہ نہیں تھے جبکہ دستخط بھی شناختی کارڈ پر موجود دستخطوں سے مختلف پائے گئے ۔مزید کہا گیا کہ انتخابی پٹیشن الیکشن ایکٹ 2017 کے تقاضوں کے مطابق نہیں تھی، اس لیے مخدوم باسط سلطان اپنا کیس ثابت کرنے میں ناکام رہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں