ایمپلائمنٹ ڈرائیومیں نوجوانوں کیلئے روزگار مواقع فراہم
ماچھیوال (نامہ نگار)ایوانِ صنعت و تجارت وہاڑی (VCCI) نے پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل (PVTC) اور اسکلز ڈویلپمنٹ اینڈ انٹرپرینیورشپ ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام منعقدہ ایمپلائمنٹ ڈرائیو 2026 میں بھرپور شرکت کی۔
تقریب میں چیئرمین پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل خالد مسعود چودھری اور ڈپٹی کمشنر وہاڑی خالد جاوید گورائیہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔مقررین نے نوجوانوں کو مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق جدید ہنر سکھانے اور روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے حکومتی اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ فنی تعلیم اور ہنرمندی نوجوانوں کو باعزت روزگار دلانے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔