میپکو افسر بجلی چوری روکنے ، ریکوری کیلئے اقدامات کریں، اکرم سیال
ملتان (خصوصی رپورٹر)جنرل منیجر آپریشن میپکو انجینئر محمد اکرم سیال نے کہا ہے کہ بجلی چوری کے خاتمے اور ریکوری اہداف کے حصول کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔۔۔
انہوں نے ہدایت کی کہ لائن لاسز میں کمی اور بقایاجات کی وصولی میپکو کی اولین ترجیحات ہیں، لہٰذا فیلڈ افسر اپنی کارکردگی میں مزید بہتری لائیں۔انہوں نے یہ بات میپکو مظفرگڑھ سرکل کے دورے کے موقع پر افسروں کے اجلاس اور کسٹمر فسیلیٹیشن سنٹر کے معائنے کے دوران کہی۔ اجلاس میں بجلی چوری کے خلاف کارروائی، ریکوری صورتحال، نادہندگان سے وصولی، سرکاری اداروں کے بقایاجات اور دیگر آپریشنل امور کا جائزہ لیا گیا۔