ملتان: 8 محرم جلوس کیلئے ٹریفک ڈائیورشن پلان جاری

ملتان: 8 محرم جلوس کیلئے ٹریفک ڈائیورشن پلان جاری

رات کے اوقات میں متعدد اہم روٹس بند، متبادل راستوں کا اعلان

ملتان (کرائم رپورٹر)سٹی ٹریفک پولیس ملتان نے 8 محرم الحرام کے جلوس کے سلسلے میں ٹریفک ڈائیورشن پلان جاری کر دیا ہے ۔پلان کے مطابق گلستان چوک سے علی چوک تک کا روٹ رات کے اوقات میں ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند رہے گا، جبکہ دولت گیٹ سے عام خاص باغ تک بھی آمد و رفت معطل رہے گی۔چوک قذافی سے معصوم شاہ روڈ کی جانب آنے والی ٹریفک کو گلستان چوک سے جامعہ ثقلین اور خانیوال روڈ کی طرف موڑ دیا جائے گا۔ اسی طرح گھنٹہ گھر سے چوک قذافی جانے والی ٹریفک کو خانیوال روڈ استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔مزید برآں BCG چوک سے چوک شاہ عباس تک تمام راستے رات کے اوقات میں بند رہیں گے ۔ اس دوران ٹریفک کو BCG چوک سے چونگی نمبر 14 کی طرف ڈائیورٹ کیا جائے گا جبکہ چوک شاہ عباس سے آنے والی ٹریفک کو سورج کند روڈ اور پل شیدی لال کی طرف بھیجا جائے گا۔ٹریفک پولیس کے مطابق یہ اقدامات جلوس کے پرامن انعقاد اور شہریوں کی سہولت کے پیش نظر کئے گئے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں