پنجاب میں اساتذہ کیلئے ای ٹرانسفر راؤنڈ شروع

پنجاب میں اساتذہ کیلئے ای ٹرانسفر راؤنڈ شروع

ترقی یافتہ اور تبادلوں کے خواہشمند اساتذہ کیلئے پورٹل کھول دیا گیا

 ملتان (خصوصی رپورٹر)محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے ترقی پانے والے ، ویٹنگ پوسٹنگ اور باہمی تبادلوں کے خواہشمند اساتذہ کیلئے ای ٹرانسفر راؤنڈ شروع کرتے ہوئے آن لائن پورٹل کھول دیا۔ اس حوالے سے تمام چیف ایگزیکٹو آفیسرز کو باقاعدہ مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے ۔جاری شیڈول کے مطابق ترقی یافتہ، ویٹنگ پوسٹنگ اور باہمی تبادلوں کے امیدوار 23 جون سے 30 جون 2026 تک آن لائن درخواستیں جمع کرا سکیں گے ۔ درخواستوں پر نظرثانی کمیٹی کے فیصلے اور اپیلوں کی سماعت یکم جولائی سے 6 جولائی تک ہوگی، جبکہ حتمی ٹرانسفر اور پوسٹنگ  آرڈرز 9 جولائی 2026 کو جاری کئے جائیں گے ۔محکمہ نے ضلعی تعلیمی سربراہان کو ہدایت کی ہے کہ ترقی پانے والے اساتذہ کو بروقت ایس آئی ایس پورٹل پر ٹیگ کیا جائے تاکہ ای ٹرانسفر کے عمل میں رکاوٹ نہ آئے ۔ پالیسی کے مطابق اگر کوئی استاد مطلوبہ ترجیحات درج نہیں کرتا تو محکمہ اسے دستیاب خالی آسامی پر خودکار طور پر تعینات کر سکے گا۔تعلیمی حلقوں کے مطابق اس اقدام سے اساتذہ کے دیرینہ پوسٹنگ اور تبادلوں کے مسائل حل ہوں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں