ویمن یونیورسٹی :کمپیوٹر سائنس پروگرامز بہتر بنانے کی ہدایت

ویمن یونیورسٹی :کمپیوٹر سائنس  پروگرامز بہتر بنانے کی ہدایت

ملتان (خصوصی رپورٹر)دی ویمن یونیورسٹی ملتان کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سیدہ شاہدہ بتول نے کمپیوٹر سائنس پروگرامز سے متعلق ہائر ایجوکیشن کمیشن کے اعتراضات کو فوری اورمؤثر انداز میں دور کرنے کے لئے جامع عملی اقدامات کی ہدایت جاری کی ہے۔

 ترجمان کے مطابق یونیورسٹی میں وائس چانسلر کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں انسٹی ٹیوٹ آف کمپیوٹر سائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فیکلٹی ارکان نے شرکت کی۔ اجلاس میں ایچ ای سی کے اعتراضات، تعلیمی معیار، طالبات کی تیاری اور نیشنل کمپٹینسی ٹیسٹ میں کارکردگی بہتر بنانے کے امور پر تفصیلی غور کیا گیا۔وائس چانسلر نے ہدایت کی کہ ایچ ای سی کے ساتھ مؤثر رابطہ رکھا جائے اور تمام اعتراضات بروقت دور کئے جائیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں