ایل پی جی ڈیلرز کا احتجاج، شہر بھر میں گیس فروخت بند

ایل پی جی ڈیلرز کا احتجاج، شہر بھر میں گیس فروخت بند

ایل پی جی ڈیلرز کا احتجاج، شہر بھر میں گیس فروخت بند ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری کا خاتمہ کیا جائے : شہریوں کا مطالبہ

 بورے والا (سٹی رپورٹر ) شہر اور مضافات میں ایل پی جی گیس مہنگے داموں فروخت کرنے والے ڈیلرز کے خلاف اسسٹنٹ کمشنر جواد حسین ملک کی کارروائیوں کے بعد ایل پی جی ایسوسی ایشن نے احتجاجاً شہر بھر میں گیس کی فروخت بند کر دی، جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ دوسری جانب شہریوں نے ناجائز منافع خوروں کے خلاف انتظامیہ کی کارروائی کو سراہتے ہوئے مطالبہ کیا کہ حکومت کی جانب سے مقررہ نرخوں پر ایل پی جی کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے تاکہ عوام کو مہنگی گیس خریدنے پر مجبور نہ ہونا پڑے ۔ ادھر ایل پی جی ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ وہ سرکاری نرخوں پر گیس فروخت کرنے کے پابند ہیں، تاہم انہیں گیس پلانٹس سے ہی مقررہ سرکاری نرخوں پر سپلائی فراہم نہیں کی جاتی ،شہریوں نے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ایل پی جی کی سپلائی کے نظام میں موجود خامیوں کو دور کرتے ہوئے ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری کا خاتمہ کیا جائے تاکہ عوام کو مناسب نرخوں پر گیس کی مسلسل فراہمی ممکن بنائی جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں