دن دہاڑے سیلز مین سے نقدی لوٹ لی گئی

 دن دہاڑے سیلز مین سے نقدی لوٹ لی گئی

گگومنڈی (نامہ نگار) سہیل نامی سیلز مین اپنی کمپنی کی گاڑی پر حویلی لکھا سے ریکوری کرنے کے بعد گگومنڈی واپس آ رہا تھا۔

 کہ دوپہر تقریباً ساڑھے بارہ بجے اڈہ کواٹر کے قریب 125 موٹرسائیکل پر سوار دو نامعلوم مسلح افراد نے اسے اسلحہ کے زور پر روک لیا۔ ملزمان نے سیلز مین کو یرغمال بنا کر اس کے قبضے سے ڈیڑھ لاکھ روپے نقدی چھین لی اور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔ واردات کے بعد متاثرہ سیلز مین نے فوری طور پر متعلقہ پولیس کو اطلاع دی، جس پر پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں