انتظامیہ کی ہسپتالوں اور مراکز صحت کی کڑی مانیٹرنگ

انتظامیہ کی ہسپتالوں اور مراکز صحت کی کڑی مانیٹرنگ

ڈپٹی کمشنر ڈاکٹرفیصل سلیم کاشہباز شریف ہسپتال کا دورہ مختلف وارڈز کا معائنہ

ملتا ن(وقائع نگار خصوص)ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ہسپتالوں اور مراکز صحت کی کڑی مانیٹرنگ کا سلسلہ جاری ہے ۔ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل سلیم نے اچانک شہباز شریف ہسپتال کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے مختلف وارڈز کا معائنہ کیا اور زیر علاج مریضوں سے ملاقات کرکے انہیں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال میں ادویات کی دستیابی، علاج معالجے کے معیار، صفائی کی صورتحال، پارکنگ اور دیگر انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے جاری اپ گریڈیشن منصوبوں پر پیش رفت کے حوالے سے بریفنگ بھی لی اور متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ منصوبوں کو بروقت اور معیاری انداز میں مکمل کیا جائے ۔اس موقع پر ڈاکٹر محمد فیصل سلیم نے کہا کہ حکومت پنجاب کی اولین ترجیح عوام کو بہترین اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب صحت کے شعبے کی بہتری اور جدید سہولیات کی فراہمی پر خصوصی توجہ دے رہی ہیں، جبکہ ہسپتالوں اور مراکز صحت میں ادویات کی سو فیصد دستیابی یقینی بنائی گئی ہے ۔ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ عوام کو علاج معالجے کی معیاری سہولیات کی فراہمی کے لیے ہسپتالوں کی مسلسل مانیٹرنگ جاری رکھی جائے گی اور غفلت یا کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

 کڑی مانیٹرنگ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں