خانیوال میں لاہور موڑ پر مبینہ غیر قانونی رکشا سٹینڈ قائم
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)لاہور موڑ پر ملتان اور لاہور اسٹاپ کے قریب مبینہ طور پر قائم غیر قانونی رکشہ اسٹینڈ شہریوں اور ۔۔۔
مسافروں کے لیے خطرے کا باعث بن گیا ہے ۔ مقامی افراد نے ٹریفک کی روانی متاثر ہونے اور حادثات کے بڑھتے ہوئے خدشات پر تشویش کا اظہار کیا ہے ۔شہریوں کے مطابق سڑک کنارے رکشوں کی بے ترتیب پارکنگ اور سواریوں کو سڑک پر بٹھانے اور اتارنے کے باعث ٹریفک جام رہتی ہے ، جبکہ تیز رفتار گاڑیوں کے باعث کسی بھی وقت بڑا حادثہ پیش آ سکتا ہے ۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ متعدد بار شکایات کے باوجود متعلقہ اداروں نے مؤثر کارروائی نہیں کی، جس کے باعث رکشہ ڈرائیور کھلے عام ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔