ہائی وولٹیج تار سے کرنٹ لگنے پر1شخص جاں بحق
کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)کوٹ ادو کے علاقے کالی پل کے قریب درخت کاٹتے ہوئے 11 کے وی ہائی وولٹیج بجلی کی تار سے کرنٹ لگنے کے باعث 55 سالہ شخص جاں بحق ہوگیا۔۔۔
ریسکیو 1122 نے زخمی کو فوری طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا، تاہم ڈاکٹر اسے بچانے میں کامیاب نہ ہو سکے ۔ریسکیو ذرائع کے مطابق عبدالرحمن درخت کی شاخیں کاٹ رہا تھا کہ اچانک اس کا جسم اوپر سے گزرنے والی ہائی وولٹیج بجلی کی تار سے چھو گیا۔ شدید کرنٹ لگنے سے وہ درخت سے نیچے گر کر بری طرح زخمی ہوگیا۔اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔