بچوں کے تحفظ کیلئے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی آگاہی مہم جاری

 بچوں کے تحفظ کیلئے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی آگاہی مہم جاری

مدرسے میں بچوں کو گڈ ٹچ، بیڈ ٹچ اور ہیلپ لائن 1121 سے آگاہ کیا گیا

ملتان (لیڈی رپورٹر)چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی جانب سے بچوں کے تحفظ، ذاتی حفاظت، گڈ ٹچ، بیڈ ٹچ اور چائلڈ ہیلپ لائن 1121 کی آگاہی مہم جاری ہے ۔ گزشتہ روز گلستان مدینہ مسجد و مدرسہ، گلستان اشعر کالونی قاسم پور میں آگاہی سیشن کا انعقاد کیا گیا، جس میں اساتذہ کرام اور 50 کے قریب بچوں نے شرکت کی۔انچارج شعبہ عوامی آگاہی راؤ نوید مختار نے بچوں اور اساتذہ کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی خدمات، چائلڈ ہیلپ لائن 1121، بچوں کے تحفظ، ذاتی حفاظت، گڈ ٹچ، بیڈ ٹچ اور بچوں کے استحصال سے بچاؤ کے حوالے سے تفصیلی آگاہی فراہم کی۔ انہوں نے بچوں کو ہدایت کی کہ کسی اجنبی شخص سے کوئی چیز نہ لیں، نہ ہی اس کے ساتھ تنہا جائیں، جبکہ کسی بھی خطرے کی صورت میں فوراً خود کو محفوظ کریں، شور مچائیں اور والدین یا اساتذہ کو آگاہ کریں۔آگاہی سیشن کے دوران بچوں کو ‘‘روکو، بھاگو، شور مچاؤ’’ کا حفاظتی سلوگن بھی سکھایا گیا اور اس کی عملی مشق کرائی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں