سوشل سکیورٹی ہسپتال،ریکارڈ روم میں آتشزدگی ، تحقیقات شروع

سوشل سکیورٹی ہسپتال،ریکارڈ روم میں آتشزدگی ، تحقیقات شروع

مریض اور عملہ بحفاظت باہر منتقل، ریسکیو ٹیم نے بروقت آگ پر قابو پالیا

مظفرگڑھ (سٹی رپورٹر )پنجاب سوشل سکیورٹی ہیلتھ مینجمنٹ کمپنی ہسپتال مظفرگڑھ کے ریکارڈ روم میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے باعث مریضوں، ڈاکٹروں اور طبی عملے کو احتیاطی طور پر فوری باہر منتقل کر دیا گیا۔ ریسکیو ٹیموں نے دو فائر ٹینڈرز کی مدد سے آگ پر قابو پالیا، تاہم ریکارڈ روم میں موجود کچھ سرکاری ریکارڈ جل گیا۔ اطلاع ملنے پر ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ عثمان طاہر جپہ اور سی او اسپیشل برانچ سٹی سرکل طارق حسین موقع پر پہنچے ، صورتحال کا جائزہ لیا اور واقعے کی تحقیقات کا حکم دیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ لگنے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی۔ متعلقہ حکام نے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ واقعہ حادثاتی تھا، انسانی غلطی یا غفلت کا نتیجہ تھا یا اس کے پیچھے کوئی اور وجہ کارفرما تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...