اینٹی کرپشن کی کارروائی رشوت لیتے سب انسپکٹر رنگے ہاتھوں گرفتار

اینٹی کرپشن کی کارروائی رشوت  لیتے سب انسپکٹر رنگے ہاتھوں گرفتار

ملتان (کرائم رپورٹر)اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ ملتان نے تھانہ کینٹ میں تعینات سب انسپکٹر فرحت عباس شاہ کو دو لاکھ روپے رشوت وصول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔

کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے نشان زدہ رقم بھی برآمد کر لی گئی۔ذرائع کے مطابق سب انسپکٹر فرحت عباس شاہ نے ایک مقدمے کی تفتیش کے سلسلے میں پہلے مدعی سے ساڑھے تین لاکھ روپے رشوت وصول کی تھی، جبکہ مزید دو لاکھ روپے طلب کئے گئے تھے ۔ اینٹی کرپشن ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو رشوت کی رقم وصول کرتے ہوئے گرفتار کر لیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...