تھانہ ساہوکا میں لڑائی کرنے پر دو اہلکارمعطل

تھانہ ساہوکا میں لڑائی  کرنے پر دو اہلکارمعطل

بورے والا (نمائندہ دنیا)تھانہ ساہوکا میں تعینات نائب محرر اور کانسٹیبل کے درمیان مبینہ جھگڑے کے بعد دونوں اہلکاروں کو معطل کر کے کلوز ٹو لائن کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق نائب محرر فیصل جٹ اور کانسٹیبل لیاقت کے درمیان نامعلوم وجوہات پر تلخ کلامی ہوئی، جو ہاتھا پائی میں تبدیل ہوگئی۔ دونوں اہلکاروں نے ایک دوسرے پر گھونسوں اور مکوں کی بارش کر دی، جس کے نتیجے میں کانسٹیبل لیاقت زخمی ہو گیا۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس حکام نے فوری نوٹس لیتے ہوئے دونوں اہلکاروں کو معطل کر کے کلوز ٹو لائن کر دیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تھانہ ساہوکا میں اس سے قبل بھی اہلکاروں کے درمیان تنازعات سامنے آتے رہے ہیں۔ پولیس حکام نے واقعہ کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...