وہاڑی:کسان کارڈ سے کاشتکار کو مفت ٹریکٹر فراہم

 وہاڑی:کسان کارڈ سے کاشتکار کو مفت ٹریکٹر فراہم

وہاڑی (نمائندہ خصوصی)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن ‘‘سونا اگلتا پنجاب، خوشحال پنجاب‘‘کے تحت کسانوں کی حوصلہ افزائی کے لیے تقریب ، بروقت قرض کی ادائیگی پر کاشتکار منیر حسین کو مفت ٹریکٹر فراہم ۔

حکومت پنجاب کی جانب سے صوبہ بھر میں قرعہ اندازی کے ذریعے 10 ٹریکٹر ان کسانوں کو دیے گئے جنہوں نے کسان کارڈ کے ذریعے حاصل کردہ قرض کی بروقت ادائیگی کی۔کاشتکار منیر حسین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کا کسانوں اور زراعت کی ترقی کے لیے اقدام قابل تحسین ہے ۔ انہوں نے کہا کہ محنت کے ذریعے پنجاب کو سرسبز اور خوشحال بنانے میں کردار ادا کریں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...