پرانا خانیوال میں تیس گھنٹے بجلی بند، شہری شدید پریشان رہے

پرانا خانیوال میں تیس گھنٹے بجلی بند، شہری شدید پریشان رہے

پانی کی فراہمی معطل، ٹرانسفارمر کی عارضی مرمت، مستقل حل نہ ہونے پر احتجاج

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)پرانا خانیوال کے اندرون کڑکی محلہ میں تقریباً 30 گھنٹے تک بجلی کی مسلسل بندش نے معمولات زندگی بری طرح متاثر کر دیے ۔ طویل بریک ڈاؤن کے باعث پانی کی فراہمی بھی معطل رہی، جس سے خواتین، بچے ، بزرگ اور مریض شدید مشکلات سے دوچار رہے ۔علاقہ مکینوں کے مطابق شدید گرمی اور حبس کے دوران بجلی نہ ہونے سے گھروں میں نصب واٹر موٹریں بند رہیں اور کئی گھروں میں پینے کا پانی بھی ختم ہوگیا۔ شہریوں نے بتایا کہ بجلی بحال تو کر دی گئی، تاہم پرانے ٹرانسفارمر کی صرف عارضی مرمت کی گئی ہے ، جس سے دوبارہ خرابی کا خدشہ برقرار ہے ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ پرانا خانیوال ممبر قومی اسمبلی محمد خان ڈاہا کا آبائی حلقہ ہونے کے باوجود بجلی کے مسائل مستقل بنیادوں پر حل نہیں کیے جا سکے ۔ انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ ٹرانسفارمر تبدیل کرکے بجلی کی فراہمی مستقل بنیادوں پر بہتر بنائی جائے تاکہ شہریوں کو بار بار طویل بندش کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...